You can translate blog into the Language You Want !!

Friday, December 1, 2017

دوسرا اور تیسرا کے بانی سعید اجمل کھیل کے میدان سے ریٹائرڈ،اعلان کرتے وقت آبدیدہ

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سپن باﺅلنگ میں ”دوسرا“ اور” تیسرا“ کے بانی سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈسے ہوگئے ،سعید اجمل کہتے ہیں کہ پی سی بی نے ان کے کئیرئیر کے دوران آنے والی مشکلات کے وقت ان کا ساتھ نہیں دیا۔ْ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں فیصل آباد کی نمائندگی کرنے والے سعید اجمل لاہوروائیٹس کی جانب سے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوگئے ۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن میں زیادہ مسئلہ نہیں، سازش کے تحت پاکستان سے آف اسپن بولنگ کے آرٹ کو ختم کیا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے معاملے پر ان کے باﺅلنگ ایکشن کے معاملے پر پی سی بی نے ان کاساتھ نہیں دیا۔

No comments:

Post a Comment

Your valuable comments here !!