Thursday, November 30, 2017
سعیداجمل کے کر کٹ کیریئرپرکرپشن کاکوئی داغ نہیں:محسن خان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ہیڈ کوچ محسن خان کا کہنا ہے کہ سعیداجمل کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں،ان کے کر کٹ کیریئرپرکرپشن کاکوئی داغ نہیں۔
ورلڈکلاس بولرسعیداجمل کی ریٹائرمنٹ پرسابق ہیڈ کوچ محسن خان کاردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سعیداجمل نے کر کٹ کے میدان میں اورباہرپاکستان کی عزت بڑھائی وہ ورلڈکلاس کرکٹرکیساتھ اچھے ا نسان بھی ہیں۔
واضح رہے سعید اجمل نے آج اپنا کئیرئیر کاآخری میچ کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ کے ہر طرح کے فارمیٹ سے رئیٹائرڈ ہوگئے ۔پریس کانفرنس کے دوران وہ اس اعلان پر آبدیدہ بھی تھے ،ان کا کہنا تھا کہ ان کے انٹرنیشنل کئیرئیر میں آنے والے مشکل وقت میں پی سی بی نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔
Subscribe to:
Comments (Atom)
